پاراچنارریڈزون میں2 دھماکے،18افرادجاں بحق،70سے زائدزخمی ہوگئے،امداری کارروائیاں جاری ، پہلے دھماکے کے بعد لوگ جمع ہوئے تو دوسرا دھماکا ہو گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جون 2017 17:55

پاراچنارریڈزون میں2 دھماکے،18افرادجاں بحق،70سے زائدزخمی ہوگئے،امداری ..
پاراچنار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23جون2017ء): پارچنارمیں یکے بعددیگرے2دھماکے ہوئے ہیں،جن میں 18افراد جاں بحق،70 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں،ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیٹیکل حکام نے بتایاہے کہ پاراچنارمیں اکبرخان سرائے مارکیٹ کے قریب 2دھماکے ہوئے ہیں،جن میں 18افراد جاں بحق،70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکوں کے بعدمارکیٹ میں آگ لگ گئی۔ دھماکوں کی آوازیں دوردورتک سنائی دی گئیں۔ دھماکے کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلاہوگئے۔سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لیکرکرجائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ جبکہ علاقے میں مشتبہ افرادکی نگرانی بھی سخت کردی گئی ہے۔ جائے دھماکا پرریسکیوٹیموں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

جائے دھماکا پرپاک آرمی اور فرنٹیئر کے دستے بھی موجود ہیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔جبکہ زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پاراچنارمیں پہلے دھماکے کی آوازسن کرلوگ زخمیوں کوریسکیوکررہے تھے کہ دوسرادھماکا ہوگیا۔ پاراچنار کے طوری بازارمیں دھماکااس وقت ہواجب لوگ طوری بازارمیں عیدکی خریداری کررہے تھے۔

دھماکا کاروباری علاقے میں ہواہے ۔جائے دھماکا کے قریب کی بس اڈا بھی ہے۔ دھماکوں میں شدیدزخمی افراد کوپشاورہیلی کاپٹرپرپشاورمنتقل کرنے پرغورکیاجارہاہے۔واضح رہے آج کوئٹہ میں بھی دہشتگردحملہ کیاگیا۔خودکش دھماکے میں 12افرادجاں بحق ہوگئے۔ وزیراعظم نوازشریف، آرمی چیف ،وزرا اعلیٰ اور وزیرداخلہ سمیت سیاسی قائدین نے دھماکوں کی شددی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔