ریسکیو1122 کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الفطرکی تعطیلات پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی،ڈاکٹر رضوان نصیر

جمعہ 23 جون 2017 18:40

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الفطرکی تعطیلات پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔ ڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو 1122 کے ہید کوارٹرز میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عید الفطرکے موقع پر کیے گئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں حتمی شکل دی۔

میٹنگ میںہیڈکوارٹرز کے تمام افسران نے شرکت کی۔ پراونشل مانیٹرنگ سیل نے ڈائریکٹر جنر ل کو بتایا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عید کے لئے ’’ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس سلسلے میں اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جہاں کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ کی صورت میں ایمرجنسی کورفراہم کرنے کے لئے تربیت یافتہ ایمرجنسی پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود ہو گا۔

(جاری ہے)

عید کی چھٹیوں کے دوران اگر فلیش فلڈنگ ہوتی ہے تو ریسکیو 1122تمام اضلاع میں ایمرجنسیز سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار رہے گی۔راولپنڈی میں ریسکیو اہلکاروں کی سپیشل ڈیوٹی کنٹرول روم، ایمرجنسی ریسکیو اسٹیشنز، 21ایمرجنسی ایمبو لینسز،09 فائر وہیکلز، 05 ریسکیو اینڈ ریکوری وہیکل، 02اسپیشل وہیکل اور02 واٹر بائوزر پر لگادی گئی ہے ۔

چاند رات کو کمرشل مارکیٹ، کیمٹی چوک انڈپاس، جی پی او چوک صدر، چونگی نمبر22 پر ریسکیو پوسٹس قیائم کی جائے گی جبکہ نماز عید الفطرکے دوران عید گاہ شریف، چلڈرن پارک گوالمنڈی ، لیاقت باغ گراونڈ ،جامع مسجد فیض مدینہ اڈیالہ روڈ، کیپٹن بلال شہید چوک چکلالہ سکیم3 اور 22نمبر چونگی چوک کے مقامات پر Key Pointsبنائے جائیں گے مزیدبراں عید کے تینوں دن نواز شریف پارک، جی پی او چوک صدر،جنا ح پارک،ایونیشنل پارکاور ٹی چوک روات پر ریسکیورز اپنی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔

عید کے سلسلے میں تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کمیٹی ،مقامی رضا کار تنظیموں اور ہسپتال انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں تاکہ ناگہانی صورتحال سے بہتر انداز میں نبر د آزما ہو کر انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔پراونشل مانیٹرنگ سیل ریسکیو1122 چوبیس گھنٹے تمام اضلاع سے رابطے میں رہے گا۔تاکہ --"ایمرجنسی ریسکیو پلان" کے مطابق معیاری ریسکیو سروس کی فراہمی شہریوںکومیسرہو۔

آپریشنل سٹاف عید کے دوران صدفیصد حاضر ہوں گے اور اس حوالے سے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ضلعی کنٹرول روم تمام ضروری ایمرجنسی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ مزید برآں عید الالفطر کے اجتماعات پر مو ثر طبی امداد کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جہاں جدیدکارڈیک ایمبو لینس گاڑیاں اور تر بیت یافتہ سٹاف اپنی ایمر جنسی میڈیکل کٹِ کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہے گاتاکہ ضرورت پڑنے پر بر وقت فوری طبی امداد مہیا کی جاسکے۔

ڈائریکٹر جنرل نے تمام شہریوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ اپنی فیملی کے ساتھ عیدکی چھٹیوںسے پہلے اور بعد میں گھروں کو جاتے ہوئے احتیاط سے گاڑی چلائیں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :