ملتان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل کا شہر کے مختلف علاقوں کادورہ، صفائی اور سیوریج کی صورتحال کاجائزہ لیا

جمعہ 23 جون 2017 18:40

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کمشنر ملتان بلال احمد بٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد گوپانگ اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل مسعود احمدبخاری نے قاسم بیلہ ، گارڈن ٹائون ، تونسہ سٹریٹ ، نادرآبادپھاٹک اورملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی اور سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ارشد گوپانگ نے کہا کہ انتظامیہ کچرا کو ٹھکانے لگانے اور گندے پانی کی نکاسی کیلئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے ۔

کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے واسا کو سیوریج بارے وارننگ دی تھی یہی وجہ ہے کہ اس دفعہ بارشوں میں پانی کا انخلاء مناسب طریقے سے ہوپایا۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مسعود احمد بخاری نے کہا کہ کمشنر ملتان بلال احمد بٹ روزانہ کی بنیاد پر صفائی اور سیوریج بارے رپورٹ خود چیک کرتے ہیں جبکہ ان کے احکامات کے پیشِ نظر واسا کو شہر بھر میں جاری کام کی رفتار تیز کرکے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :