بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ، فاروق رحمانی

جمعہ 23 جون 2017 18:40

سری نگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کشمیر اور فلسطین میں اپنی ریا ستی د ہشت گر دی کے ذریعے مسلما نو ں کو ا قلیتو ں میں تبدیل کر نے کے منصو بوں پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز نے ر مضا ن المبارک میں بھی کشمیری مسلما نو ں کو نہیں بخشا اور مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں محاصروں، گھرگھر تلاشیوں، گرفتاریوں اور نہتے و پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں اور جبر استبدادکے با و جو د کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اورتحر یک آ ز ا دی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔

(جاری ہے)

محمدفاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت کے استبدادی حربے کشمیریوں کو آ ز ا د ی کی طر ف ما ر چ سے ر و کنے میں مکمل نا کا م ہو چکے ہیں۔

محمد فارووق رحمانی نے اقو ا م متحد ہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے متصادم تمام کالے قوانین ختم کروانے اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اقدامات کریں۔ محمد فاروق رحمانی نے جموںوکشمیر اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ اپنی تحریک کو اسلام کی عظیم الشان تعلیمات کے مطابق چلائیں گے کیونکہ اسی میں اللہ تعالیٰ کی تائید کی ضمانت موجود ہے۔