اوپی سی کی بدولت اوورسیز پاکستانی کو کرایہ دار سے تصفیہ کے بعد 60 لاکھ روپے کی ادائیگی

جمعہ 23 جون 2017 18:38

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی کوششوں سے بحرین میں مقیم اوور سیز پاکستانی کا کرایہ دارسے تصفیہ کروا کر 60 لاکھ روپے کی ادائیگی کروا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے بتایا کہ بحرین میں رہائش پذیر شیخ ندیم نے درخواست دی کہ کرایہ دار نے ان کے نسبت روڈ گوالمنڈی لاہور میں واقع مکان کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ گزشتہ ڈھائی سال سے کرایہ بھی ادا نہیں کیا جا رہا ۔

اس شکایت کو ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیر کمیٹی لاہور کو ریفر کیا گیا جس کے ارکان کی کوششوں سے دونوں فریقین کو آمنے سامنے بٹھا کر ان کا تصفیہ کروایا گیا اور کرایہ دار نے شیخ ندیم کا مکان 60 لاکھ روپے کے عوض خرید لیا۔ افضال بھٹی نے مزید کہا کہ او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک ہزاروں پا کستانیوں کی شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :