محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے کئی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

جمعہ 23 جون 2017 17:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے کئی دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی‘ ڈائریکٹر ریجنل میٹرولوجیکل سنٹر لاہور مہر صاحبزادخان نے اے پی پی کو بتایا کہ آئندہ ہفتہ کے دوران ملک میں مون سون بارشیں متوقع ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ آہستہ آہستہ پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے جو ملک میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ پیر سے بارش برسانے کا سبب بنے گا‘ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتہ کے دوران پیر سے جمعہ تک پنجاب میں زیادہ تر مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کئی علاقوں میں موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ پیر سے بدھ تک لاہور‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ‘ سرگودھا‘ راولپنڈی ڈویژنز میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور عید پر موسم خوشگوار رہے گا۔

متعلقہ عنوان :