پولیس کا شراب فروشی کے اڈے پر چھاپہ،3افراد گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 17:57

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) پولیس کا شراب فروشی کے اڈے پر چھاپہ،3افراد گرفتار، 250لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد، تفصیل کے مطابق محلہ جے بلاک میں تھانہ سٹی عارفوالا کے اے ایس آئی نے پولیس ملازمین کے ہمراہ اطلاع پر شراب فروشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے اسلم صادق اور اسد عرف نومی کو پکڑکر250 لیٹرشرا ب برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ملزمان انیل اور کارنیلس فرار ہوگئے،اسی طرح پولیس نے فتح چوک میںچھاپہ مارکر طاہر فرید کو گرفتارکرکے ناجائز پسٹل اور چار عدد گولیاں برآمد کرلیں ،پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

متعلقہ عنوان :