جانثاران ختم نبوت کے زیر اہتمام تیسری سالانہ فروغ عشق مصطفی کانفرنس کاانعقاد

جمعہ 23 جون 2017 17:57

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)جانثاران ختم نبوت کے زیر اہتمام جامع مسجد شہداء میں تیسری سالانہ ’’فروغ عشق مصطفی‘‘کانفرنس منعقد ہوئی ۔جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قمر ظہور ترابی نے کہا کہ عشق مصطفی ہی ہماری زندگی کا اصل مقصد ہے اگر اسے اپنا لیا جائے تو دین اور دنیا دونوں سنور جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عشق مصطفی کے فروغ سے ملک عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے اور نبیؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے سے لا قانونیت اور بد امنی ختم ہو سکتی ہے اور امت مسلمہ پوری دنیا کیلئے ایک مثال بن سکتی ہے۔

پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کے لئے پاک افواج کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کے اس ملک کی حفاظت کی ہے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریب سے قاری مصطفی رضا،ملک شوکت مجید اعوان،اشرف گجر،طارق گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔