سرگودھا سمیت ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا گیا

جمعہ 23 جون 2017 18:38

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سرگودھا سمیت ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا گیا، قبلہ اول کی آزادی‘ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر جلوس نکالے گئے جبکہ یوم القدس کے حوالہ سے مختلف مقامات پر خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں سرگودھا میں بھی عالم یوم القدس کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ مساجد میں فلسطین کی آزادی ‘ مسلمانوں کے اتحاد اور دنیا بھر میں جاری مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز رویئے کیخلاف بھی پر امن احتجاج کیا گیا۔