سرگودھا اور گردونواح میںجمعة المبارک پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعہ 23 جون 2017 18:38

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء)جمعة المبارک کے روز سرگودھا اور گردونواح میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کی تمام اہم مساجد‘ امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنیوالے لوگوں کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا جارہا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔