سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 18:24

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) سٹی ٹریفک پولیس نے عید الفطر کے موقع پر ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیئے جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا۔اس موقع پر اسلام آباد سے تما م ٹریفک بذریعہ ایکسپریس وے اور (آر ایم کی) جی ٹی روڈسے مری آ جا سکتی ہے۔ ما ل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند۔ جی پی او چوک میں کسی بھی قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد۔

مری میں پانچ روڈ ز یوفورتھ روڈ ، ہال روڈ ، بنک روڈ ، کلڈنہ روڈ اور امتیاز شہید روڈ ون وے کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ٹر یفک کی بہتر روانی کے لیئے مری کے پانچ سیکٹر بنائے گئے ہیںاس موقع پر 23جونیئر ٹریفک وارڈنز، 335وارڈن افسران،18انسپکٹرز /انچارجزاور05ڈی ایس پیز چیف ٹریفک آفیسر کی سپرویژن میں سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 7 بجے سے رات02 بجے تک مکمل بند رہے گا مری کے لئے مقامی افراد کے علاوہ موٹر سائیکل کا داخلہ بھی بند ہو گا اسی طرح بسیں اور دیگر بڑی گاڑیاں مری بروری چونگی اور بانسرہ گلی سے آگے نہ جا سکیں گی جبکہ آزاد کشمیر جانے والی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہو گی انہوںنے بتایا کہ مری آنے والے سیاحوں کو مری ٹریفک پلان سے متعلق آگاہی کے لیئے آگاہی بینر ز آویزاں کردیئے گئے ہیں اس کے علاوہ سیاحوں کو بذریعہ پبلک ایڈریس سسٹم اور آگاہی پمفلٹس ٹریفک پلان سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ حبیب بنک جی پی او چوک کے سامنے یا اس کے گردونواح ، سیڑھیوں کے سامنے، ایمبیسیڈرہوٹل، لالہ زار کے سامنے، جھیکاگلی سے جی پی او چوک سے سیسل ہوٹل اور کلڈنہ تک ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی ہو گی سی ٹی او نے بتایاکہ پا نی والے ٹینکرز اور فوڈ سپلائی گاڑیوں ماسوائی( ٹرک اور ہیوی گاڑیاں) کو رات 02 بجے سے صبح 07 بجے تک پانی اور سٹی ایریا میں فوڈ سپلائی کی اجازت ہو گی انہوں نے بتایا کہ پکٹ کلڈنہ چوک، پکٹ بانسرہ گلی ، بائی پاس ٹرن، لوئر ٹوپہ ٹرن، مسیاڑی ٹرن، سالگراں، تریٹ چوکی سترہ میل ٹول پلازہ ، ایم آئی ٹی(MIT) شوالہ محلہ ،دیول شریف ، باڑیاں، ڈبل موٹروے ٹرن اور جھیکاگلی سے آگے موٹر سائیکل اور ہیوی ٹریفک کا داخلہ مری کے لیئے ممنوع ہو گا انہوںنے بتایاکہ سیاح آن گرائونڈ مد د، رہنمائی اور مری ٹریفک پلان سے متعلق جاننے کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9273678,051.9272616اورمری کی ہیلپ لائن 051.9269200پر رابطہ کر سکتے ہیں چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر مری آنے والے سیاح ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں تاکہ ان کے سفر کو مکمل خوشگوار بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :