ز مر د خا ن کا ز اڈیا لہ جیل کا د و رہ ، خواتین اور بچوں سے ملاقات،تحائف تقسیم کئے

جمعہ 23 جون 2017 18:01

ر ا ولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) پا کستا ن سو یٹ ہو م کے سر پر ست اعلیٰ ز مر د خا ن نے گذ شتہ ر و ز اڈیا لہ جیل کا د و رہ کیا ،اس مو قع پر و فا قی محتسب کی ڈ ا ئر یکٹر مسز ز ریاب اوسپریٹنڈنٹ جیل سعید گوندل ،سما جی ر ہنما ء شیخ نعما ن نو می،جما ل شاہ بھی ان کے ہمر ا ہ تھے زمر د خا ن نے وہا ں مو جو د خواتین اور بچوں سے فرداً فرداً ملا قا تیں کیں اور ان میں تحائف تقسیم کیے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی جیلوں میں قید خواتین اوربچوں کی تعلیم و تربیت کا یہ سلسلہ پاکستان سویٹ ہوم نے گذشتہ دو سال شروع کررکھا ہے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آزادی کے لمحوں میں سے کچھ وقت جیل میں موجود چھوٹے بچوں اور خواتین کے لیئے ضرور نکالیں اور ان میں عید کی خوشیاں بانٹیں کیونکہ کہا جاتا ہے کہ خوشی ہمیشہ بانٹنے سے بڑھتی ہے اور چھوٹی چھوٹی حقیقی خوشیاں ہی زندگی کا حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

زمرد خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ سویٹ ہوم اور ڈونرز جیل میں قید خواتین جن کے بچے مختلف شہروں میں موجود ہیں ان کی تعلیم و دیگر اخراجات کا ذمہ اٹھائیں گے اور خواتین قیدیوں میں جو پڑھے لکھی اور ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں ان کا بھی سویٹ ہوم کی جانب سے وظیفہ مقرر کیا جائے گا جس سے وہ وہ جیل میں قید بچوں کو پڑھا لکھا کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کرسکیں گی، اس ضمن میں انہوں نے جیل سپریٹنڈنٹ سے درخواست کی کہ انہیں ایسے تمام بچوں اور خواتین کی لسٹ فراہم کر دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :