مساجد ،امام بارگاہوںاور نماز جمعہ کے دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقدامات فول پروف بنائیں جائیں،آئی جی سندھ

جمعہ 23 جون 2017 18:01

مساجد ،امام بارگاہوںاور نماز جمعہ کے دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقدامات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ تمام مساجد ،امام بارگاہوںاور نماز جمعہ کے دیگر کھلے مقامات پر سیکورٹی اقدامات فول پروف بنائیں جائیں۔مرکزی مساجد ،امام بارگاہوں پر جمعہ کی مناسبت سے ڈپلائمنٹ نمایاں رکھی جائے نماز جمعہ کے اجتماعات ،مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف میں اسنیپ چیکنگ ،پیٹرولنگ کو ٹھوس بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دی ہیں کہ مساجد نماز تراویح کے دیگر کھلے مقامات پر تھانہ جات باہمی رابطوں کے تحت سیکورٹی کو غیر معمولی بنائیںایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔تمام خفیہ معلومات کوفالو کر کے انسداد ی ا قدامات کو غیر معمولی بنایا جائے سیکورٹی پر مامور افسران اور جوانوں کو بریفنگ لازمی دی جائے صوبے بھر میں مستعد اور چوکنا حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑیںجائیں۔

(جاری ہے)

مزید کہا کہ ایس ڈی پی او ز متعلقہ تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریں ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت اور سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پوائنٹس پر چیکنگ کا پابند بنایا جائے۔عوام کسی بھی مقام مثلاً شاپنگ سینٹرز،بازاروں یا پبلک مقامات وغیرہ اور مساجد،امام بارگاہوں ،نماز تراویح کے دیگر کھلے مقامات پر کوئی مشکوک سرگرمی اشیاء بشمول پارسل ،بریف کیس،تھیلا،لاوارث سامان اور گاڑی وغیرہ دیکھیں تو فوری طور پر15قریبی تھانہ یا ڈیوٹی پر موجود کسی بھی موبائل، موٹر سائیکل یا پکٹ کے پولیس افسران یا جوان کو دیں۔

متعلقہ عنوان :