مظفرآباد ‘لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ‘مقدس رات کو بھی شہری بجلی سے محروم ‘دلبراشتہ عوام نے سڑک بند کر دی

جمعہ 23 جون 2017 18:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مظفرآباد میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا گزشتہ مقدس رات کو بھی شہری بجلی سے محروم ،دلبراشتہ ہو کر عوام نے رات کو سڑک بند کر دی محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شاہدرہ کی عوام ستاویںرات کو سڑکوں پر نکل آئے اور شاہدرہ کے مقام سے ہر طرف کی ٹریفک کے لیے سڑک پر ٹائر جلا کر تقریبا 3گھنٹے تک بند کر دی ،تھانہ پولیس کلیاں اور چوکی پولیس کوہالہ موقع پر پہنچ گئی ،محکمہ برقیات کے عملے کو کسی صورت من مانی کی اجازت نہیں دیں گے عوام علاقہ شاہدرہ ،برسالہ ،دانگلی ،بھرورڑہ ،پانچ میل ،نے گزشتہ رات بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے سڑک 4گھنٹے کے لیے چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لیے بند کر دی ،مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس سردار صفید خان عباسی ،الطاف عباسی ،امجد عباسی عبدالرحیم عباسی ،وقار عباسی ،ساجد عباسی ،بختار عباسی ،سدھیر عباسی ،ریاست عباسی ،تبسیم عباسی ،اکمل عباسی ،انجمن عباسی ،نعمان عباسی ،اشراف عباسی ،بلال عباسی ،نے کی مظاہرے میں عوام علاقہ کی کیثر تعداد میں شرکت ،مظاہرہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور حکومت مخالف نعرے بازی کی ،لوڈشیڈنگ ہائے ہائے ،نااہل حکمران ہائے ہائے ،نعرے لگائے ،مظاہرین نے کہا کہ صبح10بجے سے ہمای بجلی بند کی ہوئی ہے اور رات کے 10بجے ہوگے ہیں اور ابھی تک بجلی غائب ہے ،ماہ مقدس کے بڑے دن اور بڑی مقدس رات کو بجلی فراہم نہ کرنا ہمارے ساتھ ظلم ہے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جاتی تب تک ہم کسی صورت راستہ نہیں کھولیں گے موقع پر موجودہ پولیس کے اعلیٰ افیسران نے محکمہ برقیات سے بات چیت کے بعد بجلی کو بحال کروانے میں کردار ادا کیا ،بجلی بحال ہونے کے بعد مظاہرین نے پرامن طور پر ازخود ٹائر اور پتھر اُٹھا کر راستہ بحال کر دیا ،

متعلقہ عنوان :