حکومت عدالتی حکم اور وزیر اعظم کی جانب سے شہریوں سے کیے گے وعدہ کے مطابق آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرے گی‘بجٹ میں50کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس میں آزادکشمیر کیلئے مختص کوٹہ کے خلاف دائر رٹ پٹیشن خارج کر دی ہے

ایڈووکیٹ جنرل آزادجموںوکشمیر رضا علی خان کی بات چیت

جمعہ 23 جون 2017 18:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ایڈووکیٹ جنرل آزادجموںوکشمیر رضا علی خان نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی حکم اور وزیر اعظم کی جانب سے شہریوں سے کیے گے وعدہ کے مطابق آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا کر اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرئے گی اس سلسلہ میں بجٹ میں50کروڑ روپے مختص کردئیے گئے ہیں لاہور ہائی کورٹ نے سی ایس ایس میں آزادکشمیر کیلئے مختص کوٹہ کے خلاف دائر رٹ پٹشن خارج کر دی ہے بلدیاتی انتخابات بارے وکلاء کی دائر رٹ کے نکات کا اٹوٹ آف دی کورٹ جائز ہ لیکر ان کے تحفظات دور کریں گے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر رضا علی خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کیلئے ہم نے حکومت کی جانب سے درخواست دائر کر رکھی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت عدالتی احکامات کو ہر حال میں من وعن عمل درآمد یقینی بنائیگی بلدیاتی الیکشن کیلئے رقم مختص کر دی گئی ہے عدالتی حکم کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے لیے کیے جانیوالے عملی اقدامات سے عدالت کو آگاہ کرے گی جبکہ بار ایسوسی ایشزکے عہدیداران کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں دائر رٹ پٹشن میں اٹھائے گے انعقاد کا آڈٹ آف کورٹ بھی جائز لیکر ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کے آزادکشمیر کے لیے سینٹرل سٹیرسروسز (سی ایس ایس)کے امتحانات میں شامل ہونے کے لیے مختص کوٹہ کو لاہو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرتے ہوئے تبصرہ /بحث میں شامل ہونے کا کہا تھا ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں بحث کے دوران آزادکشمیر کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ درخواست ہائیکورٹ کے روبرو قابل سماعت نہ ہے یہ صوبوں اور فیڈریشن کا معاملہ ہے جسکی سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ آف پاکستان کو حاصل ہے یہ معاملہ آئین پاکستان کی دفعہ 199کے تحت ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان چاروں صوبوں سمیت آزادکشمیر کے ایڈووکیٹ جنرل کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو گزشتہ روز سنادیا گیا ہے اس طرح آزادکشمیر سمیت چاروں صوبوں کے نوجوانوں کے خلاف سازش ختم ہوگی ہے۔

متعلقہ عنوان :