ْچیف جسٹس ہائی کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا

الیکشن کے انعقاد کیلئے عملی اقدامات بارے تفصیلات حاصل کیں‘10جولائی تک مزید تفصیلات سے آگاہ کرنے کا حکم

جمعہ 23 جون 2017 17:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چیف جسٹس ہائی کورٹ آف آزادجموںوکشمیر جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی پر مشتمل بینچ نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کر کے الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں کیے گئے عملی اقدامات بارے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے 10جولائی تک مزید تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے اقدامات کی خودمانیٹرنگ کرئیگی ،راجہ سجاد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کیع دالت نے 30اپریل 2017تک الیکشن کے انعقاد کا ٹائم دے رکھا ہے لیکن حکومت نے تاحال انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہ ہے قبل ازیں حکومت نے عدالت سے بذریعہ درخواست استدعا کی تھی کہ مردم شماری کے پراسیس کی تکمیل تک بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے دئیے گئے ٹائم فریم میں توسیع فرمائی جائے حکومت کی جانب سے عدالت کو یقین دلایا گیا ہے حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے بجٹ میں 50کروڑ روپے مختص کردئیے ہیں ہر حال میں اکتوبر میں بلدیاتی الیکشن کروائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :