کوئٹہ دھماکے میں مبینہ طور پر کراچی کی گاڑی استعمال ہونے کی خبر پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

جمعہ 23 جون 2017 17:51

کوئٹہ دھماکے میں مبینہ طور پر کراچی کی گاڑی استعمال ہونے کی خبر پر آئی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) کوئٹہ دھماکے میں مبینہ طور پر کراچی کی گاڑی استعمال ہونے کی خبر پر آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے گاڑی کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں۔ آئی جی آفس کوئٹہ کے قریب دھماکے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے تناظر میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو انتہائی مستعد اور چوکنا رہنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :