بھارت کیخلاف میچ میں بدترین بائولنگ کرنیوالے وہاب ریاض کی بھی لاٹری نکل آئی

8.4اوور میں 87 رنز دینے والے وہاب ریاض کو بھی 50 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے

جمعہ 23 جون 2017 17:39

بھارت کیخلاف میچ میں بدترین بائولنگ کرنیوالے وہاب ریاض کی بھی لاٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) چیمپئنز ٹرافی میں 4جون کو پاکستان کی جانب سے گروپ کے پہلے اور اہم میچ میں بھارت کیخلاف بدترین بائولنگ کرنے والے فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی بھی لاٹری نکل آئی‘8.4اوور میں 87 رنز دینے والے وہاب ریاض کو بھی 50 لاکھ روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہاب ریاض کو چیمپئنز ٹرافی میں کی گئی 52 گیندوں پر فی گیند 96 ہزار روپے سے زائد انعامی رقم دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض بھارت کیخلاف میچ میں زخمی ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے ،قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر وزیر اعظم نے ہر کھلاڑی کے لیے ایک ، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تاہم اس فہرست میں وہاب ریاض کا نام نہیں تھا ، اب وفاقی حکومت نے توسیعی فہرست جاری کی ہے جس میں وہاب ریاض کانام بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں 50لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :