فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری‘5 جولائی کو وزیر اعظم خود انعامات سے نوازیں گے

کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ‘ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گرانٹ لوڈن، اسٹیورکسن ، گرانٹ فلاور اور اظہر محمود سمیت مینجمنٹ کے 8ارکان کو 50,50لاکھ ‘8افراد کو 25،25لاکھ روپے ملیں گے

جمعہ 23 جون 2017 17:39

فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کاتوسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری‘5 جولائی کو وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء)وفاقی حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا توسیع شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بھی انعامی رقم کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انعامی رقم دینے کے لیئے خصوصی تقریب کا اہتمام 5جولائی کو وزیر اعظم ہاوس میں کیا جائے گا۔ توسیع شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16کھلاڑیوں کو ایک، ایک کروڑ روپے انعام دیا جائیگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر، گرانٹ لوڈن، اسٹیورکسن ، گرانٹ فلاور اور اظہر محمود کو 50,50لاکھ روپے ملیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مینجمنٹ کے 8ارکان کو 50,50لاکھ جبکہ دیگر 8افراد کو 25،25لاکھ روپے ملیں گے۔