لاہور، ضلعی عدالت کا لاہور کی جیلوں میں معمولی جرائم میں ملوث 92 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

جمعہ 23 جون 2017 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے لاہور کی جیلوں کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث مجموعی طور پر 92 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے، فاضل جج نے کیمپ جیل کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 87 قیدیوں کو شخصی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کوٹ لکھپت جیل سے 5 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، فاضل جج نے دونوں جیلوں کے دورہ کے دوران قیدیوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، فاضل جج نے جیلوں کی بیرکس، کچن، ڈسپنسری اور دیگر حصوں کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :