لاہور ہائی کورٹ نے دو نابالغ بہن بھائیوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا

جمعہ 23 جون 2017 17:33

لاہور ہائی کورٹ نے  دو نابالغ بہن بھائیوں کو والد کی تحویل سے بازیاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائی کورٹ نے دو نابالغ بہن بھائیوں کو والدہ کی تحویل سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا، احاطہ عدالت میں ماں بچوں سے مل کر خوشی سے پھول نہیں سما رہی تھی اور بچوں کو پا کر اسے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ عید سے قبل ہی اس کی عید ہو گئی، عدالت میں بند روڈ کی رہائشی فاطمہ نے درخواست دائر کی کہ اس کے شوہر احسان بٹ نے معمولی تنازعہ پر اسے گھر سے نکال دیا اور دونوں بچوں کو زبردستی چھین لیا ہے، عدالت بچوں کو بازیاب کروائے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالستار نے 7 سالہ ابوذر اور 3 سالہ عیشہ کو بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دیا، عید سے قبل بچوں کو ہمراہ لے جا کر بچوں کی ماں بہت خوش تھی اور اس کا کہنا تھا کہ بچوں کو پا کر اس کی عید سے قبل عید ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :