لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مختلف وجوہات کی بنا پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کا سلسلہ بدستورجاری

جمعہ 23 جون 2017 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مختلف وجوہات کی بنا پر پروازوں میں تاخیر اور ان کی منسوخی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، اس حوالے سے عموماً دو وجوہات بتائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے لاہور سے روانہ ہونے والی ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر اور منسوخ کا شکار ہوئی ہیں جن میں طیاروں کی کمی اور طیاروں میں فنی خرابی شامل ہیں، انہیں وجوہات کی بناء پر جمعہ کے روز بھی مجموعی طور پر 38 پروازیں متاثر متاثر ہوئی ہیں ان میں 18 پروازیں منسوخ اور 20 تاخیر کا شکار ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :