کوئٹہ، سر حدی شہر چمن میں زور دار بم دھماکے سے علاقے میںخوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 23 جون 2017 17:33

کوئٹہ، سر حدی شہر چمن میں زور دار بم دھماکے سے علاقے میںخوف وہراس پھیل ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) بلوچستان کے سر حدی شہر چمن میں زور دار بم دھماکے سے علاقے میںخوف وہراس پھیل گیا تا ہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا یہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر خالی کنٹینر کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ایس ایس پی ساجد مہمند نے بتایا کہ دھماکہ خالی کنٹینر کے قریب ہوا ہے نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد یا پٹرول بم پھینکا تھا پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کی لاش کی جا سکے مزید کار روائی چمن انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :