چودھری منظور کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں دہشتگرد پے در پے وار کر رہے ہیں حکومتی وزراء اور شہری مشینری شریف برادران کو جے آئی ٹی میں بچانے کیلئے لگے ہوئے ہیں، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

جمعہ 23 جون 2017 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاکستان کے لوگوں کی خوشیوں پر وار کیا ہے دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سے چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکہ دہشتگردوں کا قوم کو کھلا چیلنج ہے عید ہو یا کرسمس یا اور کوئی تہوار دہشتگردی خوشی کے ہر موقعے کو غم میں بدلنے کے لئے وار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پوری قوم متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ اور خاتمہ کر سکتی ہے دہشتگرد پے در پے وار کر رہے ہیں اور حکومت کا کوئی پتہ نہیں ۔ حکومتی وزراء اور شہری مشینری شریف برادران کو جے آئی ٹی میں بچانے کے لئے لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ لاپتہ ہیں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کو داخل دفتر کر دیا ہے ملک میں امن اور جمہوریت پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی قربانیوں سے قائم ہوا پیپلزپارٹی دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک عوام کی قیادت کرے گی ۔ ۔