پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو تیل کی سپلائی بند کر دی

جمعہ 23 جون 2017 17:22

پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو تیل کی سپلائی بند کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے ہوائی سفر کا انتخاب کرنے والوں کیلئے بھی پریشان کن خبر آگئی ، پاکستان سٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ایئر لائن پی آئی اے کو تیل کی سپلائی روک دی ۔ پی ایس او نے پیشگی ادائیگی کے باوجود پی آئی اے کو فیول سپلائی کرنا بند کردیا جس کے باعث آلالمپور کی پرواز سمیت 3فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا محکمہ پی ایس او کو ایک ہفتے کیلئے فیول سپلائی کی پیشگی ادائیگی کر چکا ہے مگراس کے باوجود سابقہ ادائیگیوں کو جواز بنا کر تیل کی سپلائی کو روک دیا گیا ہے ۔تیل کی سپلائی منقطع ہونے سے قومی ایئر لائن کی تین پروازوں کی روانگی التوا کا شکار ہیں جن میں کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898، کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 354جبکہ فیصل آباد کیلئے شیڈول پی کے 340تاخیرسے دوچار ہے جن کیلئے ٹکٹ بک کروانے والے مسافر وں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :