سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی درخواست منظور،خواتین ڈاکٹرز بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

جمعہ 23 جون 2017 17:19

سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی درخواست منظورکرتے ہوئے خواتین ڈاکٹرز کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی خواتین ڈاکٹرز بیان قلمبند کرانے نہیں آرہیں جس کی وجہ سے مقدمے کی کاروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت متاثرہ لیڈی ڈاکٹرز کو بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت میں طلب کرئے۔ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم عبدالوہاب علوی کے خلاف خواتین ڈاکٹرز کو حراساں کرنے کے حوالے سے پشاور میں بھی مقدمہ درج ہے،انہوں نے بتایا کہ ملزم جب ٹرانزٹ ریمانڈ پرپیشی کے لئے پشاورلے جایا جاتا ہے تو اس سے عدالت کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔عدالت نے خواتین ڈاکٹرز کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 30جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :