نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج جواب سمیت طلب

جمعہ 23 جون 2017 17:19

نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف دائر درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ عدالت کے روبرو حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی بناء پرحج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ میسر نہیں آ سکا۔انہوں نے کہا کہ مسابقتی پالیسی کے تحت عازمین حج کو حجازمقدس کے بہترین سفر ی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائیوئٹ حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ فراہم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نئے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کو یکساں بنیادوں پر کوٹہ کی فراہمی کے احکامات صادر کرے۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی۔جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت 29جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :