میاں رضا ربانی کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،چیئرمین سینیٹ

جمعہ 23 جون 2017 17:14

میاں رضا ربانی کی کوئٹہ  بم دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری ،سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے بھی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کے ایصال ثواب اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :