محکمہ موسمیات کی عید الفطر پر اسلام آباد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ابر کرم برسنے کی پیشنگوئی

جمعہ 23 جون 2017 17:14

محکمہ موسمیات  کی عید الفطر پر اسلام آباد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) محکمہ موسمیات نے عید الفطر پر اسلام آباد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ابر کرم برسنے کی پیشنگوئی کردی اور آئندہ ہفتے سے مون سون کے باقاعدہ آغاز بھی ہوجائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر پر اسلام آباد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقو میں مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا آئندہ پیر سے مون سون بارشوں کا نظام پاکستان میں داخل ہوجائے گا مون سون کا سسٹم بھارت کے مرکزی حصوں میںموجود ہے بھارت سے مون سون کا نظام پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے اور اگلے ہفتے پاکستان کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :