رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے

اگر کوئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہے تو میں مدد کر سکتا ہوں ، رحمان ملک

جمعہ 23 جون 2017 17:14

رحمان ملک جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ لوگ کہتے تھے کہ نہ میں وطن واپس آئوں گا اور نہ دستاویزات دوں گا میں پہلے بھی غیر جانبدار رہا اور اب بھی رہوں گا ۔ میں تب یک باہر نہیں آئوں گا جب تک جے آئی ٹی مطمئن نہ ہو ۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پانامہ کیس پر بننے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں اس وقت کے صدر کو لکھے گئے خط ا ور ثبوت لے کر جا رہا ہوں ۔ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ان خطوط کو تسلیم کروں میں پہلے بھی غیر جانبدار رہا اور اب بھی ہوں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہتا ہے تو میں مدد کر سکتا ہوں ۔ مزید دو دو دستاویزات بھی جے آئی ٹی میں پیش کر رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ میں وطن واپس نہیں آئوں گا اور نہ دستاویزات دوں گا لیکن آج میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے آیا ہوں میں تب تک جے آئی ٹی سے باہر نہیں آئوں گا جب تک وہ مطمئن نہیں ہوں گے میں ہاکی کا پلیئر ہوں آج گول کر کے ہی باہر آئوں گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :