بولان، کیسکو کی بقاجات کی وصولی کیلئے ریکوری مہم میں تیزی ،درجنوں کنکنشز منقطع

جمعہ 23 جون 2017 17:03

بولان، کیسکو کی  بقاجات کی وصولی کیلئے ریکوری مہم میں تیزی ،درجنوں ..
بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء)کیسکو کی ڈھاڈر میں بقاجات کی وصولی کیلئے ریکوری مہم میں تیزی درجنوں کنکنشز منقطع کردیئے بقایاجات میں سرکاری دفاتر کے ساتھ بھی کوئی نرمی نہیں برتیں گے ایس ڈی او ڈھاڈر ذوالفقار علی کی صحافیوں سے بات چیت تفصیلات کے مطابق چیف کیسکو کی خصوصی ہدایت پر ایس ای سبی،ایکسئین سبی کی نگرانی میں ایس ڈی او زوالفقار علی منجھو اور لائن سپریٹنڈنٹ علی گوہر مگسی نے چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ڈھاڈر کے مختلف علاقوں کے علاوہ متعدد سرکاری دفاتر میں بھی کاروائی کرتے ہوئے بقایاجات کی وصولی اور ریکوری مہم میں تیزی لاتے ہوئے کئی مقامات پر بجلی کی درجنوں کنکشنز کو منقطع کردیا جس سے مذکورہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی جس سے علاقے مکین شدید گرمی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہو گئے اس موقع پر ایس ڈی کیسکو ڈھاڈر زوالفقار علی منجھو نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ چیف کیسکو کی خصوصی احکامات کی روشنی میں جون کے مہینے میں بقایاجات کی وصولی اور ریکوری مہم میں تیزی لارہے ہیں تاکہ واپڈا کی بقایاجات کی وصولی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سرکاری دفاتر سمیت جو بھی نادھندہ ہیں انکے خلاف کاوائی عمل میںلائی جارہی ہے بجلی چوروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جائیگا بلکہ انکے خلاف سخت ایکشن لیکر ریکوری مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔