عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں کمی کا ریلیف عوام کو دیا جائے،میاں کامران سیف

جمعہ 23 جون 2017 16:55

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں کمی کا ریلیف عوام کو دیا جائے،میاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہعالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گزستہ سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ۔نیو یارک مرکنٹائل میں برنٹ اور امریکی خام تیل45ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گئے گلوبل بنچ مارک برنٹ نارتھ سی44.78ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی کروڈ کے سودی42.50ڈالر فی بیرل میں طے ہوئے ۔

انہوںنے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ میں کمی کا ریلیف عوام کو دیا جائے اور ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ رواں سال فروری سے لیکر ابتک خام تیل کے نرخوں میں20فیصد تک کمی آچکی ہے لیکن یہ کمی ملک میں عوام کو نہیں دی گئی جس کے باعث عوام مہنگا تیل استعمال کرنے پر مجبور ہیں نیز پٹرولیم مصنوعات کے ٹیکسوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوامی ریلیف میں ڈنڈی ماری گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت پٹرولیم لیوی ٹیکس ،سیلز ٹیکس ختم اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوںکا ریلیف عوام کو دے تو ملک میں پٹرول50روپے فی لیٹر عوام کو دستیاب ہو۔اس لیے حکومت جگا ٹیکسوں کا خاتمہ کرے تاکہ ملک میں عوام کو سستا پٹرول مہیا ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :