ْزرمبادلہ کے ذخائر 20کروڑ20لاکھ ڈالراضافہ سی20ارب36کروڑ10لاکھ ڈالرہونا خوش آئند ہے ‘خادم حسین

مضبوط معاشی پالیسیوں اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں‘ افطار ڈنر پارٹی سے خطاب

جمعہ 23 جون 2017 16:55

ْزرمبادلہ کے ذخائر 20کروڑ20لاکھ ڈالراضافہ سی20ارب36کروڑ10لاکھ ڈالرہونا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے اسٹیٹ بینک کی اس رپورٹ کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20کروڑ20لاکھ ڈالر اضافہ سی20ارب 36کروڑ10لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط معاشی پالیسیوں اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں جس سے حکومت کو آئی ایم ایف جیسے بیرونی اداروں کے قرضوں سے نجات مل جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے مقامی ہوٹل میں صنعتکاروں اور تاجروں کے اعزاز میںدی گئی افطار ڈنر پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 7کروڑ87لاکھ ڈالرز اضافے سے 4ارب94کروڑ 2لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے ہیں اس سے قبل زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی تھی اب غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے یہ صورتحال بہتر ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ مضبوط ملکی معیشت خوشحال پاکستان کا باعث ہے بیرونی سرمایہ کاری سے ملک میں انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی اور ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :