براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2ارب ڈالر سے تجاوز کرنا مضبوط معیشت کی نشاندہی ہے‘خلدون جاوید ملک

جمعہ 23 جون 2017 16:55

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2ارب ڈالر سے تجاوز کرنا مضبوط معیشت کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان میں بہتری اور سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کے باعث براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری37کروڑ38لاکھ ڈالر کے اضافہ کے ساتھ 2ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ،مثبت حکومتی پالیسیوں اور سی پیک کی راہ میں انڈسٹریل زونز کے قیام اور ان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مفت اراضی اور ٹیکسوں میںمراعات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر شفیق اے نقی وائس چیئرمین میاں شہریار علیکے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی - فچ نے پاکستان کی کریدٹ ریٹنگ مستحکم قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ترقی کی شرح میں اضافہ ہورہاہے ، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہو رہے ہیں۔

مالیاتی خسارے میں کمی آئی ہے اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ رواں مالی سال زراعت کے شعبے میں اصلاحات کی بدولت بہتری آئی ہے اور سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ عالمی بینک نے بھی اپنی سالانہ رپورٹ میں بہتر معیشت دکھانے والے ٹاپ10ممالک کی فہرست میں پاکستان کو 8 ویں درجے پر شامل کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیںنئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک ترقی کرے گا۔