کیپٹن (ر)صفدرکی جے آئی ٹی کےسامنے کل پیشی،سعودی عرب سےاسلام آباد پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جون 2017 16:39

کیپٹن (ر)صفدرکی جے آئی ٹی کےسامنے کل پیشی،سعودی عرب سےاسلام آباد پہنچ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23جون2017ء) :وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدرسعودی عرب سے اسلام آباد پہنچ گئے، کیپٹن (ر) صفدرکل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازکے شوہرکیپٹن (ر) صفدروزیراعظم نوازشریف اور اہلخانہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔عمرہ ادائیگی کے بعدکیپٹن (ر)صفدرآج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔کیپٹن صفدرکوپاناماکیس کی جے آئی ٹی نے کل 24جون کوطلب کررکھاہے۔ کیپٹن صفدرکل 11بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکراپنابیان ریکارڈکروائیں گے۔

متعلقہ عنوان :