لالہ یوسف خلجی سے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں امیدوارسردارزداہ عمیر محمد حسنی اور جمال ترہ کئی کی ملاقات

صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 23 جون 2017 16:46

لالہ یوسف خلجی سے حلقہ این اے 260کے ضمنی انتخابات میں امیدوارسردارزداہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء)ممتاز قبالی و سیاسی رہنما لالہ یوسف خلجی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260پر ضمنی انتخابات میں امیدوار سردارزادہ عمیر محمد حسنی اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار جمال ترہ کئی نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور ر تبادلہ خیال کیاگیا۔

لالہ یوسف خلجی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 260پر امیدوار سردارزادہ عمیرمحمدحسنی اور جمال خان ترہ کئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی اپنی قبائلی و سیاسی روایات ہیں جس میں ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیالرکھا جاتا ہے صوبے کی روایات کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں آباد برادر اقوام کے درمیان ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نفرتیں پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر ان نفرتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے جس کی حفاظت اور خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھ عناصربلوچستان میں امن وامان کو خراب کرنے کے درپے ہیں ہمیں چاہئے کہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیںاورانکے مذموم عزائم کوخاک میں ملادیں۔