ساہیوال انسداد دہشت گردی کورٹ نے جعلی پولیس مقابلہ کے چار ملزم بری کر دیئے ، اصل دو اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کا حکم

جمعہ 23 جون 2017 16:46

ساہیوال انسداد دہشت گردی کورٹ نے جعلی پولیس مقابلہ کے چار ملزم بری ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے پولیس مقابلہ میں ملوث 4گرفتارملزموں سردار علی، عیش محمد ، خالد اور عطاء محمد کو باعزت بری کر دیا ہے اور اس مقدمہ کے اصل دو خطرناک اشتہاری مجرموں حبیب الرحمن اور ساجد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق 3مئی 2015کو جب پولیس بصیر پور نے نوا ںکوٹ میانیوالہ میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور ہنگامہ آرائی کے دوران دونوں ملزم فرار ہو گئے اور پولیس نے جعلی پولیس مقابلے اور دہشت گردی کا مقدمہ بنا کر ان چار ملزموں کو گرفتار کر لیا تھااور ان کے خلاف مقدمہ 149-148-342-224-353-324 ت پ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ درج کر لیا تھا ۔ عدالت نے چاروں ملزموں کے خلاف مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے کر با عزت بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :