کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ہائی الرٹ، مساجد کی نگرانی، سخت چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت

جمعہ 23 جون 2017 16:43

کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ہائی الرٹ، مساجد کی نگرانی، سخت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔جمعتہ الوداع کے موقع پر ایف سی اور پولیس نے مساجد کی نگرانی کی اور بغیر چیکنگ کے کسی بھی شخص کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباًآٹھ بجکر پینتیش منٹ پر آئی جی آفس کے قریب نامعلو شخص نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی کو اڑادیا جس سے بارہ افراد ہلاک ہوگئے اور 14سے زیادہ زخمی ہوئے تھے اس واقع کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی خاص طورپر ریڈ زون کے علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا اور کوئٹہ شہر میں بھی پولیس اور ایف سی نے ناکے لگاکر چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا جمعہ کے روز سرکاری دفاتر اور سکولوں میں جمعہ الوداع میں چھٹی ہونے کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں 90سے 100کلی گرام دھماکہ خیز مواد نصب تھا ۔

متعلقہ عنوان :