کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خودکش کار بم دھما کہ

پولیس اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق ،خاتون اور بچی سمیت21زخمی ہوگئے ،دھماکے سے 2گاڑیاں اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا دھماکے میں75کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد ،نٹ بولٹ اور بال بیئرنگ استعما ل کئے گئے تھے،ڈی جی سول ڈیفنس محمد اسلم ترین

جمعہ 23 جون 2017 16:43

کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خودکش کار ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خودکش کار بم دھما کے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت21زخمی ہوگئے ،دھماکے سے 2گاڑیاں اور رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صبح 9 بجے کے قریب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی پولیس کے دفتر کے قریب خود کش کار بم دھماکہ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت13افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ساجد علی،لعل خان ،غنی خان ،فیصل،غلام شبیر ،کاشف،ڈاکٹر عبدالرحمن ،امین،ثناء اللہ،سجاد حسین،انور علی اور نعیم کے نا م سے ہوئی جبکہ پولیس اہلکاروں ،خاتون اور بچی سمیت21افرادزخمی ہوگئے جن میں راجن شاہ،رحمت اللہ،سرفراز،جان محمد،رضامحمد ،نائلہ،شکیل ،اسحاق علی ،عباس،محمد نثارخان،حمیرا،جہانداد خان ،عظیم عباس ،محمد یاسر،نعمان،نذیر احمد ،سیال ،شیر علی ،صفیر شامل ہیں ، سکیورٹی ذرائع نے بتا یا کہ دھما کے میں استعما ل ہونے والی 1986ماڈل کی کرولا کارکا نمبر T-4377ہے،ڈائر یکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد اسلم ترین نے بتا یا کہ دھماکہ خود کش تھا جس میں گاڑی میں نصب 75کلو گرام سے زائد دھماکہ خیز مواد ،نٹ بولٹ اور بال بیئرنگ استعما ل کئے گئے تھے،دھماکے کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم اور ڈی آئی جی ایف سی ،کمانڈنٹ جلتن رائفلز ، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیااس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ گلستان روڈ سے آنے والی مشکوک گاڑی کو پولیس اہلکاروں نے آئی جی آفس پولیس چوک کے قریب روکا ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جب دوسری جگہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تواسی دوران دھماکہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کر رہے ہیں ۔دھماکے سے 2گاڑیاں اورایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لو گ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

متعلقہ عنوان :