سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی درخواست منظور، عدالت نے خواتین ڈاکٹرز کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا

جمعہ 23 جون 2017 16:43

سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے میں پراسیکیوشن کی درخواست منظورکرتے ہوئے خواتین ڈاکٹرز کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری الیاس نے کیس کی سماعت کی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی خواتین ڈاکٹرز بیان قلمبند کرانے نہیں آ رہیں جس کی وجہ سے مقدمے کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت متاثرہ لیڈی ڈاکٹرز کو بیان قلمبند کرانے کے لئے عدالت میں طلب کرے۔ینگ ڈاکٹر ایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم عبدالوہاب علوی کے خلاف خواتین ڈاکٹرز کو ہر اساں کرنے کے حوالے سے پشاور میں بھی مقدمہ درج ہے ،انہوں نے بتایا کہ ملزم جب ٹرانزٹ ریمانڈ پرپیشی کے لئے پشاورلے جایا جاتا ہے تو اس عدالت کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔عدالت نے خواتین ڈاکٹرز کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے عدالت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تیس جون تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :