نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پرڈائریکٹر حج کی عدالت میں طلبی

جمعہ 23 جون 2017 16:43

نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ کی غیر مساویانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو حج ٹور آپریٹرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی بناء پرحج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ میسر نہیں آسکا۔انہوں نے کہا کہ مسابقتی پالیسی کے تحت عازمین حج کو حجاج مقدس کے بہترین سفر ی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ فراہم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نئے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کو یکساں بنیادوں پر کوٹہ کی فراہمی کے احکامات صادر کرے۔سرکاری وکیل نے عدالت سے جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی۔جس پرعدالت نے کیس کی مزید سماعت انتیس جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈائریکٹر حج کو جواب سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :