توہین عدالت ،لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو طلب کر لیا

جمعہ 23 جون 2017 16:43

توہین عدالت ،لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو طلب کر لیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے آصف بشیر مرزا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں ڈی ایچ اے سپورٹس کلب کا ممبر ہوں، تمام فیسیں بھی دے رکھی ہیں جبکہ قانون کے مطابق ممبر کی فیملی بھی سپورٹس کلب میں سہولیات لے سکتی ہے، درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالت اس سے قبل فیملی ممبرز کی انٹری کی اجازت دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی ایچ اے انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈی ایچ اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔