رحمان ملک کی جےآئی ٹی میں پیشی،ڈاکٹرشاہدمسعودنے نوازشریف کوخبردارکردیا

رحمان ملک کی جےآئی ٹی کےسامنے دباؤمیں نہیں آئیں گے،نوازشریف سمجھ جاناچاہیے،کہ ان کے اردگردکونسی اسٹیبلشمنٹ موجودہے۔سینئرتجزیہ کارکی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 23 جون 2017 16:22

رحمان ملک کی جےآئی ٹی میں پیشی،ڈاکٹرشاہدمسعودنے نوازشریف کوخبردارکردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔23جون2017ء) : سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم نوازشریف کو خبردارکیا ہے کہ رحمان ملک کا جے آئی ٹی کے سامنے آکربیان دینانوازشریف کوسمجھ جاناچاہیے مجھے کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ رحمان ملک جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران دباؤمیں نہیں آئیں گے،رحمان ملک اچھی معلومات رکھنے والے آدمی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رحمان ملک جے آئی ٹی کوبہت سی معلومات فراہم کرینگے۔برطانیہ میں نوازشریف فیملی کی جائیدادیں ہیں۔نوازشریف کوخودسمجھ جاناچاہیے کہ ان کے اردگردکونسے لوگ،کونسی اسٹیبلشمنٹ موجودہے۔