یمن میں ہیضے کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 1205 تک پہنچ گئی ،ڈبلیو ایچ او

جمعہ 23 جون 2017 16:35

یمن میں ہیضے کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 1205 تک پہنچ گئی ،ڈبلیو ایچ او
صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2017ء) یمن میں ہیضے کی وباء کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1205 تک پہنچ گئی۔ صحت کی عالمی تنظیم کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق یمن میں 27 اپریل کے بعد ہیضے کے ایک لاکھ 79 ہزار 548 واقعات پیش آئے ہیں جن میں سے 1205 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 2 روز قبل ہیضے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1146 تھی۔

(جاری ہے)

یمن میں تقریباً2 سال سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونے والے افراد صاف پانی کی قلت اور گندگی کی وجہ سے ہیضے کا شکار ہو رہے ہیں اوریمن میں طبی امکانات کے فقدان کی وجہ سے ریڈ کراس اور یونیسیف جیسی عالمی تنظیمیں یمن کو طبی سازوسامان فراہم کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :