ہم پرپابندیاںغیر انسانی اور ناجائزہیں،قطر

ہماری تین فضائی حدود کو تین جانب سے بند کیا گیا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں یہ ایک محاصرہ ہے جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر یہ ممالک جان لیں کہ ہم اپنی عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں،قطری وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد الثانی

جمعہ 23 جون 2017 16:29

ہم پرپابندیاںغیر انسانی اور ناجائزہیں،قطر
دوحہ/پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) قطر نے کہا ہے کہ ہم پرپابندیاںغیر انسانی اور ناجائزہیں، ہماری تین فضائی حدود کو تین جانب سے بند کیا گیا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں یہ ایک محاصرہ ہے جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر یہ ممالک جان لیں کہ ہم اپنی عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں۔

قطرکے وزیر خارجہ عبدالرحمن بن محمد الثانی نے فرانس 24 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،بحرین اور مصر نے جن اجتماعی پابندیوں کا اطلاق کر رکھا ہے ان کے پس پردہ عوامل سے یہ ممالک نا واقف ہیں مگر ہمارا ماننا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے یہ پابندیاں غیر انسانی اور ناجائز ہیں۔

(جاری ہے)

الثانی نے ترک صدر کے سعودی فرماں روا سے ٹیلفون بات چیت کے دوران قطر پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق کہا کہ ترکی نے روز اول سے خطے میں کشیدگی کم کرنیکیلیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ ہما ری تین فضائی حدود کو تین جانب سے بند کر رکھا ہے اور ہم صرف ایران کی فضائی حدود استعمال کر رہے ہیں یہ ایک محاصرہ ہے جبکہ ہمارے بحری جہازوں کو بھی بین الاقوامی پانیوں میں مزاحمت کا سامنا ہے مگر یہ ممالک جان لیں کہ ہم اپنی عوام اور ملک کا دفاع کرنے کا تمام انتظام اور اختیار رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :