شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے تازہ حملے،

جنگجوئوں کے متعددٹھکانے تباہ روسی بحری بیڑے کی2 جنگی بحری جہازوں اور ایک آبدوز سے داعش کے اہداف پر 6 بڑے میزائل داغے گئے

جمعہ 23 جون 2017 16:29

شام میں داعش کے ٹھکانوں پر روس کے تازہ حملے،
دمشق/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) روس نے بحیرہ روم سے شام کے اندر داعش کے اہداف کو میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے،کارروائی میں جنگجوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی بحری بیڑے کے دو جنگی بحری جہازوں اور ایک آبدوز سے شام میں داعش کے اہداف پر 6 بڑے میزائل داغے گئے۔یہ میزائل داعش کے ہما سے منسلک آقربات قصبے میں موجود اسلحہ اور سازو سامان کے گودام میں آ لگے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں روسی لڑاکا طیاروں نے علاقے میں موجود داعش کے شر پسندوں کے خلاف فضائی آپریشن کیا۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ بحیرہ روم میں لنگر انداز ایک آبدوز اور جنگی طیاروں نے حما صوبے کے عقیربات نامی علاقے میں کروز میزائل داغے۔ اطلاعرات کے مطابق اس کارروائی میں جنگجوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ روس نے اطلاع دی ہے کہ ترکی اور اسرائیل کو اس کاروائی سے قبل آگاہی فراہم کی گئی تھی۔واضح رہے کہ راقہ کے محاصرے سے راہ فرار اختیار کرنے والے داعش کے کارکنان کے ہما کو نقل مکانی کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں

متعلقہ عنوان :