عراق ، خودکش حملے میں 9افراد ہلاک،11زخمی،سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں 3خودکش بمبار مارے گئے

جمعہ 23 جون 2017 16:29

عراق ، خودکش حملے میں 9افراد ہلاک،11زخمی،سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں ..
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) عراق میں خودکش حملے میں 9افراد ہلاک اور11زخمی ہوگئے ،سیکورٹی فورسز نے 3خودکش بمباروں کو ہلا ک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مغربی عراق میں جمعہ کو ایک خود کش حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق صوبہ انبار کے شہر البغدادی میں کیے گئے اس حملے میں ایک فوجی بھی لقمہ اجل بنا۔ بتایا گیا ہے کہ چار خود کش بمباروں میں سے تین کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تاہم ایک خودکش حملہ آور بم دھماکا کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ طبی ذارئع نے گیارہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :