سٹیفن ہاکنگ 10 کروڑ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے خلائی جہاز پر کام کر رہے ہیں

جمعہ 23 جون 2017 16:05

سٹیفن ہاکنگ 10 کروڑ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے خلائی جہاز پر ..

سٹیفن ہاکنگ ایک ایسے خلائی جہاز پر کام کر رہے ہیں جو روشنی کی رفتار کے پانچویں حصے کی رفتار سے سفرکرےگا۔ یہ جہاز قریب ترین “دوسری زمین” تک کا فاصلہ 25 سال میں طے کرکے وہاں کی تصاویر زمین کو بھیجے گا۔
سٹارمس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سٹیفن ہاکنگ نے خبردار کیا کہ اگر نوع انسانی کو بچانا ہے تو دوسرے سیاروں پر پہنچ کر وہاں رہائش رکھنی ہوگی۔


پروفیسر ہاکنگ جس مجوزہ خلائی جہاز پر کام کر رہے ہیں، اس کا نام سٹار چپ ہے۔ سٹار چپ کا سائز چند سینٹی میٹر اور وزن چند گرام ہوگا۔ سٹار چپ کو زمین سے لیزر کی مدد سے چلایا جائے گا۔ سٹار چپ 10 کروڑ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گا جو روشنی کی رفتار کا پانچواں حصہ ہے۔
سٹار چپ زمین سے نکلنے کے بعد ایک گھنٹے سے پہلے مریخ کو پار کر لے گا۔

(جاری ہے)

پلوٹو تک پہنچنے میں اسے ہفتے نہیں دن لگیں گے۔ 1977 میں خلا میں بھیجے گئے وائیجر خلائی مشن تک پہنچنے میں اسے 1 ہفتہ لگے گا لیکن الفا سنچوری تک پہنچنے میں اسے 20 سال لگیں گے۔
یہ ننھا جہاز نئے دریافت کردہ سیاروں کے مقناطیسی میدان اور آرگینک مالیکولز کا تجزیہ کرکے اُن کی تصاویر ایک دوسری لیزر بیم کے ذریعے زمین تک بھیجے گا۔
یہ جہاز چونکہ بہت زیادہ تیز رفتار سے سفر کرے گا ، اس لیے اس کی بنائی ہوئی تصاویر تھوڑی دھندلی ہوگی۔ یہ البرٹ آئن سٹائن کے بیان کیے گئے خصوصی اضافیت (special relativity) کے اثرات کی وجہ سے ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ سائنسدان اتنی زیادہ رفتار پر چلنے والے جہاز کی وجہ سے ان اثرات کو دیکھیں گے۔