سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازششیں ہو رہیںمخالف قوتوں کو ہماری تیز رفتار ترقی ہضم نہیں ہورہی ،رانا تنویر حسین

جمعہ 23 جون 2017 16:29

سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازششیں ہو رہیںمخالف قوتوں کو ہماری تیز ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف بین الاقوامی سازششیں ہو رہیں پاکستان مخالف قوتوں کو ہماری تیز رفتار ترقی ہضم نہیں ہورہیںپاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے ذوالفقار علی بھٹوکو پھانسی ، جنرل ضیا الحق کا طیارہ فضا میں اڑا دیا گیا اور نواز شریف کو ایٹمی دھماکے کرنے پر زبردست جلا وطن کیا گیا پاکستان کے خلاف پہلے بھی بین الاقوامی سازششیں ناکام ہو ئیںاور منہ کی کھانا پڑی آج پھر وہی قوتیں میدان میں ہیں جو سی پیک منصوبے کی تکمیل نہیں چاہتی ان قوتوں کا ایک ہی ایجنڈہ ہے کہ نواز شریف کوراستے سے ہٹایا جا ئے تاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت کے ساتھ ساتھ اقتصادی ٹائیگر نہ بن پائے پاکستان مخالف قوتیں کان کھول کر سن لیں نواز شریف اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں سی پیک پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور گیم چینجر ہے اس سے پاکستان سمیت پورے خطے میں خوشحالی آئیگی سی پیک کے خلاف اندرونی و بیرونی سازششیں ناکا م ہو نگی اور یہ تاریخ ساز منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی 34را نا بھٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب اور میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا چیئر مین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور ،،میڈ یا ایڈوائزر ندیم گورایہ ، یو سی چیئر مین ملک نوید محمود چوہان ، وائس چیئر مین اللہ توکل ڈوگر ، امیدوار پی پی 165میاں عبدالروف ، ممبران ضلع کونسل عطیہ افتخار ، خالد ڈھڈی ، رمضان بھٹہ ، ملک ظہیر احمد ، اور دیگر نے بھی خطاب کیارانا تنویر حسین نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں میں انشااللہ پاکستان اقتصادی ٹائیگر بنے گا اور سی پیک پایہ تکمیل کو پہنچے گا حکومت کی مثبت پالیسیوں کے با عث پاکستان ترقی کی جان گا مزن ہے توانا ئی کے میگا پرجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ہم نے اقتدار میں آکر توانائی بحران کو حل کرنے کے لئے سسٹم میں 10ہزارمیگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکومت نے مصمم ارادہ کررکھا ہے آخری دہشت گردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ با مقصدمزاکرات کے لئے تیار ہے کشمیر کے بغیر مزاکرات کا نہیں ہو سکتے بھارتی حکمرانوں کو اپنی سوچ اور طرز عمل بدلنا ہو گا پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی ، سفارتی حمائیت جاری رکھے گا عالمی برادری کی مقبوضہ وادی مین نہتے شہریو ں پر ظلم وستم جبروبربریت پر کاموشی معنی خیز ہے بھارت کا رویہ خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں بھارتی حکمرانوں نے ہو ش کے ناخن نہ لئے تو ایسا جواب ملے گا کہ اس کی آنیوالی نسلین بھی یاد رکھیں گی ۔