پاکستان کی سمندری خوراک برآمدات میں 19 فیصد اضافہ، قومی برآمدات 39 کروڑ 49 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی

جمعہ 23 جون 2017 16:22

پاکستان کی سمندری خوراک برآمدات میں 19 فیصد اضافہ، قومی برآمدات 39 کروڑ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) مالی سال 17-2016 کے دوران پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں 19 فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا، قومی برآمدات 39 کروڑ 49 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مئی 17-2016 کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس سے قومی برآمدات 39 کروڑ 49 لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدا ت کا حجم 30 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں سمندری خوراک کی قومی برآمدات میں 59 کروڑ 42 لاکھ ڈالر یعنی 19.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق وزن کے حساب سے سمندری خوراک کی برآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار747 میٹرک ٹن برآمدات کی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات ایک لاکھ 99 ہزار 688 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں اس طرح رواں مالی سال میں 58 ہزار941 میٹرک ٹن یعنی 18 فیصد زائد برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پی بی ایس کے مطابق مئی 2017 کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 38 فیصد کا اضافہ ہوا اور مئی 2016 کی 34 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 47 کروڑ 98 لاکھ ڈالر تک بڑھ گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سمندری خوراک کی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول میں مدد کے ساتھ شعبہ کی کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :